Home پاکستان یومِ پاکستان پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

یومِ پاکستان پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ یومِ پاکستان برصغیر کی تاریخ میں کئی حوالوں سے اہم دن ہے، ہمیں اپنے آباؤ اجداد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے مل کر قومی اتحاد اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 23 مارچ پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہےکہ یو مِ پاکستان برصغیر کی تاریخ میں کئی حوالوں سے اہم دن ہے، 1940ء میں اس دن مسلمانوں نے “جداگانہ انتخاب” کی بجائے “علیحدہ ریاست” کا مطالبہ کیا۔

انہوں نےکہا کہ اس دن مسلمانوں نے انگریزوں پر واضح کر دیا کہ کانگریس مسلمانوں کی نمائندہ سیاسی جماعت نہیں اور برصغیر کی تقسیم میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم قوم کیلئے بروقت اور دانشمندانہ سیاسی فیصلے لینے والے بانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں، وقت نے مسلمانوں کے علیٰحدہ وطن کے مطالبے کو سیاسی طور پر درست ثابت کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر، بھارت میں مسلمانوں کی صورتحال واضح ثبوت ہیں کہ متحدہ بھارت میں ہندو اکثریت کے رحم و کرم پر مسلمانوں کا کیا حشر ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مختلف قومیتوں اور اقلیتوں کو ایک قوم میں یکجا کرنا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز پر اجتماعی کوششوں سے قابو پایا جا سکتا ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایک معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال ملک بن جائے گا۔

23 مارچ تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کار بند رہنے کے عزم کی تجدیدکا دن ہے، وزیر اعظمدوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے بھی یومِ پاکستان کے موقع پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کار بند رہنے کے عزم کی تجدیدکا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے قومی مفاد اورعوام کی فلاح وبہبود کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور اخلاقی معیارات کو بلند کرنے کی جدوجہد کیلئے اسی جذبے کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ ہمارے آبا و اجداد نے تحریک آزادی کے دوران کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...