Home انٹرنیشنل روس اور بیلاروس کے تیراکوں پر عالمی چیمپئن شپ میں شرکت پر...

روس اور بیلاروس کے تیراکوں پر عالمی چیمپئن شپ میں شرکت پر پابندی

روس اور بیلاروس کے تیراکوں پر رواں سال عالمی چیمپئن شپ میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق روس اور بیلاروس کے تیراکوں پر بدھ کے روز یوکرین میں جنگ شروع کرنےکی وجہ سے رواں سال ہنگری میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی گئی۔

سوئمنگ کھیل کی گورننگ باڈی فینا( FINA) نے اعلان کیا کہ روس اور بیلاروس کے ایتھلیٹ اور آفشلز 19 ویں ورلڈچیمپئن شپ میں حصہ نہیں لیں گے۔

اس سے قبل فینا کی جانب سے روس اور بیلاروس کو مقابلے میں اپنی ملکی شناخت کو ہٹاکر نیوٹرل کھلاڑیوں کے طور پر حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ فینا ورلڈ چیمپئن شپ 2022 رواں سال جون میں ہنگری میں منعقد ہوگی جس میں تیراکی، غوطہ خوری، واٹر پولو اور آرٹسٹک سوئمنگ شامل ہیں۔

اس سے قبل فینا نے گزشتہ ماہ عالمی جونیئر سوئمنگ چیمپئن شپ کو منسوخ کر دیا تھا جو جنوب مغربی روسی شہر کازان میں ہونے والی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...