Home پاکستان عمران خان کو 2 وفاقی وزیر اور عثمان بزدارچھوڑ کر جار ہے...

عمران خان کو 2 وفاقی وزیر اور عثمان بزدارچھوڑ کر جار ہے ہیں: راجہ ریاض کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بڑا دعویٰ کردیا۔

راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ میں قرآن پاک کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے ایک روپیہ رشوت نہیں لی، اگر عمران خان میڈیا پر آ کر قرآن پاک اٹھا کر کہہ دیں تو میں انہیں معاف کردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی کارڈ نہیں رہ گیا، پی ٹی آئی کے 11 لوگ اور 2 وفاقی وزیر آ رہے ہیں، اس کے علاوہ عثمان بزدار بھی چھوڑ کر جار ہے ہیں، وہ سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ کیلئے رابطے کررہے ہیں اور کہیں مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ہمارے پاس ارکان کی تعداد 27 ہوچکی ہے اور مولانا فضل الرحمان کے پاس بھی 2 سے 3 جبکہ سنا ہے ق لیگ کے پاس بھی 3 سے 4 افراد موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2 وزیر آنا چاہ رہے ہیں لیکن ان کیلئے گنجائش نہیں بن رہی، اگر گنجائش بن گئی یا ہم میں کچھ لوگ راضی ہوگئے تو شاید وہ آ جائیں۔

راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ تحریک عدم اعتماد میں ارکان کی تعداد 200 تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او کی ضرورت ہے، بزدار عمران خان کو چھوڑ کر بھاگنے والے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

مایوس نہیں ہونا’ یہ نظام ضرور بدلے گا

تحریر؛ ناصف اعواناس وقت دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں شدید سیاسی بحران ہے فریقین باہم دست گریبان ہیں اور...

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔