Home پاکستان مسلم اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کا عہد، او آئی...

مسلم اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کا عہد، او آئی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اسلام آباد میں ہونے والے 48 ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے اعلامیے میں اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت کے مرکزی موضوع کو شامل کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں فلسطین،کشمیر اور دیگر مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے منصفانہ مقاصد کی حمایت کی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ غیر او آئی سی ممالک میں مسلم اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ ،مسلم دنیا کے اندر اور اس سے باہر کی سماجی، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی ترقی اور انضمام کے لیے مشترکہ وژن پر عمل کا اعادہ کیا گیا۔

اعلامیے میں اقوام متحدہ کی جانب سے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی دن کے طور پر منانے اور خصوصی ایلچی مقرر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم بھی کیا گیا جبکہ دہشت گردی کی تمام جہتوں اور زاویوں کو مسترد اور اس برائی کو کسی بھی ملک، مذہب، قومیت، نسل یا تہذیب کے خلاف استعمال کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں رواں سال کے آخر یا اگلے سال، تنازعات کو روکنے اور امن کو فروغ دینے کے لیے طریقہ کار طے کرنے کے لیے وزارتی اجلاس بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ افغانستان ہیو مینیٹرین ٹرسٹ فنڈ کے فعال ہونے کا خیرمقدم کیا گیا جبکہ حق خود ارادیت کے لیے لوگوں کی جائز جدوجہد کو دہشت گردی سے ہم آہنگ کرنے کی کوششوں کے خلاف او آئی سی کے مضبوط مؤقف کا اعادہ کیا گیا۔

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں 140 قراردادوں میں سے 20 پاکستان نے پیش کیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا 48 واں اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اسلام تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ او آئی سی اجلاس میں 800 مندوبین نے شرکت کی، او آئی سی سیکرٹریٹ اور سیکرٹری جنرل کے تعاون کے شکر گزار ہیں جبکہ کانفرنس میں شرکت پر چین کے وزیر خارجہ کے بھی مشکور ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ 140 قراردادوں پر اتفاق کیا گیا، 20 قراردادیں پاکستان یا اس کے اشتراک سے پیش کی گئیں، ایک قرارداد پاکستان کی 75 ویں سالگرہ اور ایک یوکرین کے حوالے سے تھ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

تحریر۔۔۔عظمت عظیم تم جو دیتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔وہ تم نہیں دیتے ۔۔۔۔۔۔وہ اللہ تمھیں خاص توفیق دیتا ہےاس...

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان

از حکیم راحت نسیم سوھدروی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان جلیل القدر...

چرس،قانون اور رکشہ ڈرائیور

رخسانہ اسدل اہور ای میل:thegreatrukhsana@gmail.com 03154641924کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک...

رحمٰن کے بندوں کے درد کا درماں لوگ

منشاقاضیحسب منشا کسی انسان کی خواہش اس کی کاوش کے بغیر پوری نہیں ہوئی اور نہ ہی...

نیوزی لینڈ سے شکست، مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو...