پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگئی ہے۔
وائٹ بال سیریز میں شامل یہ چار میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 4000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
وائٹ بال سیریز میں شامل تمام میچز کی ٹکٹیں https://pcb.bookme.pk/ پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں، اس کے علاوہ شائقین کرکٹ چاہیں تو اپنے قریبی ایم اینڈ پی اسٹورز سے بھی ان میچز کی ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔
اس حوالے سے ایزی پیسہ/ جاز کیش/کریڈٹ کارڈ یا این آئی ایف ٹی کے ذریعے ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔ٹکٹوں کی خرید و فروخت کے لیے ہیلپ لائن نمبر 03137786888 پربھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔