Home پاکستان عدالتی ریمارکس نہ ہوتے تو اجلاس ملتوی ہوچکا ہوتا، رانا ثناءاللہ

عدالتی ریمارکس نہ ہوتے تو اجلاس ملتوی ہوچکا ہوتا، رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے معزز ججوں اور چیف جسٹس نے ریمارکس نہ دیے ہوتے تو ٹائیگر فورس کا اسپیکر غیر معینہ مدت تک کے لیے اجلاس ملتوی کر دیتا۔

انہوں نے کہا کہ اب مرحوم رکن کی فاتحہ کے بعد اجلاس ملتوی بھی ہوا تو پیر سے تحریک عدم اعتماد پر بحث شروع ہو جائے گی اور پھر تین دن بعد اور سات دن سے پہلے پہلے عدم اعتماد کا فیصلہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ارکان اپوزیشن سے رابطے کر رہے ہیں، فواد چوہدری نے بھی مجھ سے رابطہرانا ثناء اللہ کے مطابق انہوں نے فواد چوہدری کے رابطے پر ان سے کہا کہ آپ کے پاس فیصلے کے لیے ایک آدھ دن کا ٹائم رہ گیا ہے ۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالت میں اٹارنی جنرل کی یقین دہانی کے بعد اب ڈی چوک پر دھرنا نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ٹائیگر فورس جعلی ٹائیگر فورس ہے، یہ لوگ بھاگ جائیں گے اور جو رہ جائیں گے وہ پکڑے جائیں گے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...