Home پاکستان قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کا ایجنڈا جاری، وزیراعظم کیخلاف تحریک...

قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کا ایجنڈا جاری، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے۔

قومی اسمبلی کےآج ہونے والے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں قومی اسمبلی کے147 ارکان کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ایجنڈے میں شامل ہے۔

ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ ایوان کی رائے ہےکہ وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، اپوزیشن کی قرارداد ہےکہ وزیر اعظم ایوان کا اعتماد کھوچکےلہٰذا انہیں عہدے سے ہٹا دیاجائے۔

تحریک پیش کرنے کی اجازت پر 152 ارکان وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد پیش کریں گے۔

خیال رہےکہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کیا تھا تاہم اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا تھا جس پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کی جارہی تھی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ بروز جمعہ صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس ناپید، سلنڈر کی مانگ بڑھ گئی

سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس...

کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی...

خوشی کے موتی

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمشک وعنبر سے مہکی زندگی سے بھر پور روشن آنکھوں والا وہ شخص آج پھر میرے پاس...

دہشت گردی کی لہر اور قومی تقاضے!

تحریر؛ شاہد ندیم احمدملک میں دہشت گردی کی ایک بار پھر سے وارداتیں شروع ہو گئی ہیں،اس میں ابتک متعدد افراد...

ڈالر کا بحران اور ہماری معیشت

تحریر؛ جاویدایاز خانمفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ پاکستان کے بیان نے ملک میں کھلبلی مچا دی ہے کہ "پاکستان کا دیوالیہ...