پشاور(بیورورپورٹ)پشاور ہائی کورٹ نے 6 نافرمان بیٹوں کو تین ہزار روپے ماہانہ والدین کو ادا کرنے کا حکم دے دیا اور ایس ایچ او کو پیسے جمع کرکے پہنچانے کی ہدایت کردی۔
پشاور ہائی کورٹ میں بوڑھے والدین کو بے سہارا چھوڑنے پر بیٹوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ ایس ایچ او اور بیٹے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایس ایچ او پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے بیٹوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے آپ بغیر ہتھکڑیوں کے لائے ہیں۔