Home پاکستان پاک فوج نے افغانستان سے رات کے اندھیرے میں دہشتگردوں کی دراندازی...

پاک فوج نے افغانستان سے رات کے اندھیرے میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی

افغانستان سے رات کے اندھیرے میں دہشتگردوں نے دراندازی کی کوشش کی جسے پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرکے ناکام بنادیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کی رات افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی تاہم پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی پر دہشت گرد واپس فرار ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 سپاہیوں نےجام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں لانس حوالداروجاہت عالم،سپاہی ساجدعنایت، مقبول حیات اورساجدعلی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزید مضبوط کرتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

تحریر۔۔۔عظمت عظیم تم جو دیتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔وہ تم نہیں دیتے ۔۔۔۔۔۔وہ اللہ تمھیں خاص توفیق دیتا ہےاس...

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان

از حکیم راحت نسیم سوھدروی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان جلیل القدر...

چرس،قانون اور رکشہ ڈرائیور

رخسانہ اسدل اہور ای میل:thegreatrukhsana@gmail.com 03154641924کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک...

رحمٰن کے بندوں کے درد کا درماں لوگ

منشاقاضیحسب منشا کسی انسان کی خواہش اس کی کاوش کے بغیر پوری نہیں ہوئی اور نہ ہی...

نیوزی لینڈ سے شکست، مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو...