دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے سفید ہیرے کی نمائش، 3کروڑ ڈالر میں فروخت متوقع

135

دبئی: دبئی میں گزشتہ روز ’دی راک‘ نامی بڑے ہیرے کو نیلامی سے قبل پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا گیا جہاں اس بیش قیمت ہیرے کی 3کروڑ ڈالر سے زائد میں فروخت متوقع ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانوی آکشن ہاؤس کرسٹیز نے کہا کہ 228.31 قیراط سائز کے اس ہیرے کی 20 سال پہلے جنوبی افریقہ میں کان کنی اور پالش کی گئی تھی اور نیلامی میں آنے والا اب تک کا سب سے بڑا سفید ہیرا ہے۔

مزید پڑھیں: مغلیہ دور کے ہیرے جواہرات سے لیس نایاب چشموں کی برطانیہ میں نیلامی

نیلام گھر کی دبئی کی برانچ میں اسے 26 سے 29 مارچ تک نمائش کے لیے رکھا جائے گا جس کے بعد دی راک تائی پے، نیویارک اور جنیوا جائے گا جہاں اس کی نیلامی 11 مئی کو ہوگی۔