Home انٹرٹينمنٹ احد اور سجل کی مبینہ طلاق سے متعلق نیا دعویٰ

احد اور سجل کی مبینہ طلاق سے متعلق نیا دعویٰ

لاہور (کلچرل رپورٹر)شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی سجل اور احد رضا میر کی مبینہ طلاق کے معاملے پر ایک اور نیا دعویٰ سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں وہ احد رضا کے مبینہ افیئرز سے متعلق کچھ دعوے کررہے ہیں۔

راجا مطلوب نے اپنی ویڈیو میں یاسر شامی کی جانب سے سجل پر لگائے الزام کو بے بنیاد اور جھوٹاقرار دیا۔

گزشتہ روز صحافی یاسر شامی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ احد سجل کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے، دونوں کی علیحدگی کی وجہ یہ بتائی گئی کہ سجل نے احد کا یہ فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

ویڈیو میں راجا مطلوب کا کہنا تھا کہ اگر احد سچ بولیں تو آپ کو پتا چل جائے گا کہ طلاق کی اصل وجہ کیا ہے۔

انہوں نے احد رضا میر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شوبز شخصیات احد کو جانتی ہیں کہ وہ کس قسم کے انسان ہیں اور وہ کس حالت میں پکڑے جاچکے ہیں، ان کے کتنے افیئرز ہیں اگر وہ یہ بتادیں تو ان کے پاس بڑا آدمی بننے کا چانس ہے۔

راجا مطلوب نے اپنے ویڈیو پیغام میں سجل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ عیسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے تاہم اس معاملے پر دونوں نے تاحال خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

تحریر۔۔۔عظمت عظیم تم جو دیتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔وہ تم نہیں دیتے ۔۔۔۔۔۔وہ اللہ تمھیں خاص توفیق دیتا ہےاس...

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان

از حکیم راحت نسیم سوھدروی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان جلیل القدر...

چرس،قانون اور رکشہ ڈرائیور

رخسانہ اسدل اہور ای میل:thegreatrukhsana@gmail.com 03154641924کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک...

رحمٰن کے بندوں کے درد کا درماں لوگ

منشاقاضیحسب منشا کسی انسان کی خواہش اس کی کاوش کے بغیر پوری نہیں ہوئی اور نہ ہی...

نیوزی لینڈ سے شکست، مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو...