ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں بھی الیکشن کمیشن جرمانہ عائد یا نااہلی کا فیصلہ نہ کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی مہم میں شرکت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حتمی کارروائی سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں بھی الیکشن کمیشن جرمانہ عائد یا نااہلی کا فیصلہ نہ کرے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست پر سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری نوٹسز کو چیلنج کیا گیا تھا۔