Home پاکستان اپوزیشن کے پاس کتنے اراکین ہیں؟ سعید غنی نے بتادیا

اپوزیشن کے پاس کتنے اراکین ہیں؟ سعید غنی نے بتادیا

کراچی (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ منحرف اراکین کی تعداد زیادہ ہے، اپوزیشن کے پاس اب تک 200 اراکین موجود ہیں۔

کراچی سے جاری ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ 172 کا نمبر اتحادیوں کے ساتھ عمران کے پاس نہیں ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ 4 منحرف اراکین واپس آگئے لیکن ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جھوٹ بہت اعتماد سے بولتے ہیں، پہلے کہا ٹرمپ کارڈ ہے وہ بدل گیا، سرپرائز کے بعد خط سامنے آگیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ ایمنسٹی جو لیتے ہیں وہ چور ہوتے ہیں، قومی خزانہ واپس لانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنائی گئی تھی۔

سعید غنی نے کہا کہ کل پوری قوم نے مایوس عمران نیازی کا رونا دھونا سنا، ایک گھنٹے بعد عمران خان نے کہا کہ سنجیدہ بات کرنے لگا ہوں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہناتھا کہ متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) پاکستان ایک حقیقت ہے، ان کو ووٹ پڑتا ہے جس کو تسلیم کرتے ہیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹونے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کا ایک عسکری اور ایک سیاسی ونگ ہے، اس کا قطعی مطلب نہیں کے ایم کیو ایم کے کچھ لوگ دہشتگردی کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ...

اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان واپسی کی تیاریاں بھی مکمل: ذرائع

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔ قابل...

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے مورگن کی...

سری لنکا میں لاک ڈاؤن، نجی گاڑیوں کیلئے ایندھن کی فراہمی بند

سری لنکا میں ایندھن کی قلت کے باعث لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں...

نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے...