اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اس وقت جب بنی گالہ میں اہم حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کررہے ہیں تو دوسری طرف سینیئر وزیر یہ دعویٰ کیا ہے کہ حکومت بچ گئی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی قربانی کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔تاہم چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ پرویزالہی وزیراعظم عمران خان کی بات سننے گئے ہیں وہ کوئی فیصلہ نہیں کرنے گئے وہ اہم اتحادیوں سے آکر صلاح مشورے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔
ادھر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے اور اب وہ تیسرے وزیراعظم ہوں گے جو عدم اعتماد کا سامنا کریں گے۔
اس موقع پر سینیئر وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت بچ گئی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی قربانی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے، اتحادی حکومت کے ساتھ واپس آگئے، 10 منحرف ارکان بھی واپس آجائیں گے۔
خیال رہے کہ دعویٰ کرنے والے سینیئر وزیر کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔