Home پاکستان سندھ ہاؤس پر حملہ فیڈریشن پر حملہ ہے، شہلا رضا

سندھ ہاؤس پر حملہ فیڈریشن پر حملہ ہے، شہلا رضا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس پر حملہ فیڈریشن پر حملہ ہے، عمران نیازی نے پہلے پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا، یہ تو وہی بات ہے کہ جسکے پاس طاقت ہے اس کیخلاف کچھ نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ہماری ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس میں ہماری فیملیز بھی تھیں، کل پرویز خٹک نے کہا کہ ہم بار بار حملہ کریں گے۔

قادر مندوخیل نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں حملے کے بعد ہم نے سندھ ہاؤس سیکیورٹی کا کہا تھا، سپریم کورٹ نے کل تک سب کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر پولیس کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے پولیس سے کل تک جواب طلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد فرخ فرید بلوچ نے پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر خان مندوخیل کی مقدمہ اندراج کی دائر درخواست پر سماعت کی اور عدالتی نوٹس کے باوجود سندھ ہاؤس پر حملے کی رپورٹ نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...