Home پاکستان عثمان بزدار مستعفی، وزیراعظم نے پرویز الہیٰ کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کر...

عثمان بزدار مستعفی، وزیراعظم نے پرویز الہیٰ کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ دےدیا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد استعفیٰ پیش کیا ہے۔

ادھرمسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ، چودھری پرویزالہیٰ نے وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر راضی مندی ظاہر کی گئی۔

عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویزالہیٰ کو نئے وزیراعلیٰ کے لیے بھی نامزد کر دیا ہے،مسلم لیگ ق کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ان کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دھانی کرائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نےوزارت اعلیٰ پر شرکا کو اعتماد میں لیا تھا جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےبھی آج صبح وزیراعظم سے ملاقات کی تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

جنگل کی خوشبو

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں آرام دہ جو گر نرم و گداز جیکٹ اور ریشمی مفلر سے لیس ہو کر قریبی...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدتحریک انصاف صوائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے شش وپنج میں مبتلا ہے ،اس بات...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

لاہور کا پہلا نمبر

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

سرائے ادب اور مقام اقبال

تحریر؛ ناصر نقویہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ادب آداب پر بحث و مباحثہ تو ہوتا ہے اور دھواں دار ، چونکہ...