Home پاکستان عثمان بزدار وزیراعظم کی جانب سے استعفیٰ منظور ہونے پر پنجاب حکومت...

عثمان بزدار وزیراعظم کی جانب سے استعفیٰ منظور ہونے پر پنجاب حکومت توڑ دیں گے، ذرائع

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ق لیگ کے رہنما پرویز الٰہی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے منظوری بھی دے دی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کی جانب سے استعفیٰ منظور ہونے پر پنجاب حکومت توڑ دیں گے، پنجاب حکومت توڑنے پر عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد غیر مؤثر ہوجائےگی۔

ذرائع کے مطابق بزدار حکومت ختم ہونے کے بعد چوہدری پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھال کر اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے سے پہلےترین گروپ کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

جنگل کی خوشبو

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں آرام دہ جو گر نرم و گداز جیکٹ اور ریشمی مفلر سے لیس ہو کر قریبی...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدتحریک انصاف صوائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے شش وپنج میں مبتلا ہے ،اس بات...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

لاہور کا پہلا نمبر

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

سرائے ادب اور مقام اقبال

تحریر؛ ناصر نقویہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ادب آداب پر بحث و مباحثہ تو ہوتا ہے اور دھواں دار ، چونکہ...