Home پاکستان لندن میں بیٹھا ہوا شخص عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر سازش...

لندن میں بیٹھا ہوا شخص عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر سازش کررہا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لندن میں بیٹھا ہوا شخص عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر سازش کررہا ہے، جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا سب چیزیں سامنے آتی جائیں گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تھا، کل کوئٹہ، چاغی، لاہور، کراچی اور ہر شہر سے لوگ پہنچے، پاکستان بھر سے آنے والے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، پہلے ہم نے کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹ ڈالنے والوں کو دس لاکھ لوگوں سے گزر کر جانا پڑے گا، اب کہتا ہوں 22 کروڑ لوگوں کے اوپر سے گزر کر جانا پڑے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور نواز شریف پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں، لندن میں بیٹھا ایک شخص عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے، لندن میں بیٹھا ایک شخص عامل اسٹیبلیشمنٹ کے ساتھ ملکر ملک کے خلاف سازش کر رہا ہے، عمران خان عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہروں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، یہ سازش عمران خان نہیں پاکستان کے خلاف ہے، جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا سب چیزیں سامنے آتی جائیں گی، اور حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ ہاوس میں ضمیروں کو خریدنے کی منڈی لگی ہوئی ہے، پاکستان میں مستحکم پارلیمانی نظام کے فیصلے کی ضرورت ہے،اگر ایسا نا ہوا تو یہ منڈیاں ایسے ہی چلتی رہیں گی، امید ہے سپریم کورٹ ان اراکین جو بکے ہیں کو نا اہل کرنے کے حوالے سے فیصلہ دیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

جنگل کی خوشبو

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں آرام دہ جو گر نرم و گداز جیکٹ اور ریشمی مفلر سے لیس ہو کر قریبی...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدتحریک انصاف صوائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے شش وپنج میں مبتلا ہے ،اس بات...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

لاہور کا پہلا نمبر

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

سرائے ادب اور مقام اقبال

تحریر؛ ناصر نقویہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ادب آداب پر بحث و مباحثہ تو ہوتا ہے اور دھواں دار ، چونکہ...