اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت شروع ہو گیا۔
اس ضمن میں مشیرپارلیمانی اموربابر اعوان نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی میں آج دو اہم ایجنڈا آئٹم ہیں، جنوبی پنجاب صوبہ کےلیے بل اور
تحریک عدم اعتماد کی تحریک پیش ہو گی۔
مشیرپارلیمانی اموربابر اعوان نے کہا کہ عدم اعتماد ناکام ہو گی، کچھ سرپرائزجلد آرہے ہیں، کچھ بعد میں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پورا پنڈ مر جائے تب ہی شہبازشریف اورحمزہ نمبردارنہیں بن سکتے۔