Home پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد؛ ترین اورعلیم گروپ پھر متحرک

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد؛ ترین اورعلیم گروپ پھر متحرک

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ بھی ایک بار پھر متحرک ہوگیا ہے۔

اپوزیشن کی جناب سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد حکومتی شخصیات ترین اور علیم گروپ کو عثمان بزدار کے خلاف ووٹ نہ دینے پر راضی کرنے کیلئے متحرک ہو گئی ہیں۔ جب کہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ بھی ایک بار پھر متحرک نظر آرہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے فوراً بعد ہی ترین گروپ نے کل اپنا اجلاس لاہور میں طلب کرلیا ہے۔ اور گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اجلاس کل 3 بجے جہانگیرترین کی رہائش گاہ پرہوگا، جس میں عدم اعتماد کی تحریک پرلائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، گروپ مشاورت کے بعد آئندہ حکمت عملی کااعلان کرے گا۔

عون چوہدری نے جہانگیرترین سے ٹیلفونک رابطہ کرکے عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے سے آگاہ کیا۔ اور اس حوالے سے اتفاق ہوا ہے کہ ترین گروپ 48 گھنٹے میں حتمی پالیسی سامنے لائے گا۔ تاہم مانئس عثمان بزدار کے مطالبے پر قائم رہیں گے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ساتھیوں سے مشاورت سے حتمی پالیسی مرتب کی جائے۔

عون چوہدری نے مختلف سیاسی رابطوں سے متعلق بھی جانگیرترین کو آگاہ کیا اور بتایا کہ ہمارے ساتھی متحد اور رابطے میں ہیں، جب کہ ہمارے مطالبے کی وجہ سے وزیراعلی پنجاب کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، اور علیم خان گروپ نے سیاسی محاذ پر کئی روز سے جاری ”سیز فائر“ توڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علیم خان نے اپنے ہم خیال اراکین پنجاب اسمبلی کے ساتھ رابطےشروع کردیئے ہیں جن میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع علیم گروپ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے موقع پر اظہار ناراضگی کا بھرپور ”اظہار“ کیا جائے گا، گروپ میں ہم خیال اراکین پنجاب اسمبلی کی تعداد 10 سے زائد ہے جن میں ایک صوبائی وزیر بھی شامل ہیں، علیم خان نے لاہور میں سیاسی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں، اور ان کے گروپ کی جانب سے بزدار سرکار کے خلاف ووٹ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ علیم گروپ آئندہ چند روز میں میڈیا کے سامنے اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ اپنے موقف اور سیاسی حکمت عملی کا اعلان کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...