لاہور(سٹاف رپورٹر)حکومتی کی جانب تین وفاقی وزرا کا وفد چوہدری برادران سے ملاقات کے لئے ان کے گھر پہنچا۔
تحریک انصاف کا اعلیٰ سطحی وفد چوہدری برادران کی رہائش گاہ آئے، جہاں انہوں نے ا سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگض (ق) کے صدر چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کی، حکومتی وفد میں وفاقی وزراء اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک شامل تھے، جب کہ ق لیگ کے رہنما اور ارکان قومی اسمبلی چودھری طارق بشیر چیمہ، مونس الہیٰ، سالک حسین، حسین الٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا بھی شریک تھے۔
ملاقات میں تحریک عدم اعتماد، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جب کہ وفاقی وزرا وزیراعظم کا اہم پیغام لیکر چودھری شجاعت کی رہائشگاہ پہنچے ہیں، مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطحی وفد کے درمیان ملاقات ابھی جاری ہے۔ض