Home پاکستان چودھری برادران کی ایم کیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات

چودھری برادران کی ایم کیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومتی دفد کے بعد چودھری برادران کی ایم کیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد سے پارلیمنٹ لاجزز میں ملاقات ہوئی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی وفاقی وزراء چوہدری طارق بشیر چیمہ،مونس الٰہی، ممبر قومی اسمبلی سالک حسین ، حسین الٰہی ، سینیٹر کامل علی آغا اور محترمہ فرخ خان بھی ملاقات میں شریک ہیں۔

جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، امین الحق، عامر خان ، اظہار الحسن، جاوید حنیف، کنور نوید، خواجہ اظہار اور صادق افتخار، محترمہ کشور زہرہ شامل ہیں۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، اتحاد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

کچھ دیر قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیراسدعمر چودھری شجاعت کی رہائشگاہ پہنچے تھے، جہاں حکومتی وفد لہ ق لیگ کے رہنماوں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران ابھی تک حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ تمام اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ فیصلہ کرے گے۔

مونس الہی نے کہا کہ ہمارے حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جلد ہی بریک تھرو دیں گے، ہم اپنی بہتری کا فیصلہ کرے گے دونوں جانب سے آفرز موجود ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ گلے شکوے اپنوں سے ہوتے ہیں جہاں کوئی امید ہوتی ہے وہاں ہی گلہ ہوتا ہے ۔ رشتہ آج بھی قائم ہے، ہماری بہت اچھی اور مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

توبہ کے مسافر (آخری حصہ )

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں حیرت کے شدید جھٹکوں سے گزر رہا تھا میرے قلب و باطن میں بھونچال سا آگیا...

ماحولیاتی فنڈ کی منظوری،وزیراعظم کی کامیابی

تحریر؛ اسداللہ غالبہتھیلی پر سرسوں جمنا ایک محاورہ ہے، جس کا عملی مظاہرہ مصر میں منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس کوپ 27 کے...

گہری سوچ بچار کی ضرورت

تحریر۔ شفقت اللہ مشتاق چند روز قبل میں ایک پہاڑی کے پاس سے گزرا تو میرے دل...

کرپشن کا خاتمہ کیسے ممکن ہے

تحریر ایم فاروق انجم بھٹہ عصر حاضر میں کئی ایک سماجی برائیاں نسل انسانی کو گھن کی...

راولپنڈی، کل صدر تا فیض آباد اسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی

راولپنڈی میں کل صدر سے فیض آباداسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی۔ انتظامیہ میٹروبس سروس کے مطابق...