Home پاکستان کوہستان میں ہائی ایس کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

کوہستان میں ہائی ایس کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

دیربالا(نمائندہ سرزمین)دیر کوہستان میں ہائی ایس گاڑی کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔

خیبرپختون خوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے دیر کوہستان میں ہائی ایس گاڑی کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بھی 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔کے

حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جب کہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال دیر منتقل کیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کے بیان میں پتہ چلا ہے کہ ہائی ایس مردان سے کلاکوٹ جارہی تھی، کہ راستے میں پاتراک چالال کے مقام پر حادثے کی شکار ہو گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

جنگل کی خوشبو

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں آرام دہ جو گر نرم و گداز جیکٹ اور ریشمی مفلر سے لیس ہو کر قریبی...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدتحریک انصاف صوائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے شش وپنج میں مبتلا ہے ،اس بات...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

لاہور کا پہلا نمبر

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

سرائے ادب اور مقام اقبال

تحریر؛ ناصر نقویہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ادب آداب پر بحث و مباحثہ تو ہوتا ہے اور دھواں دار ، چونکہ...