Home پاکستان 30 سے 31 مارچ تک آریا پار اورعدم اعتماد کا فیصلہ ہوجائے...

30 سے 31 مارچ تک آریا پار اورعدم اعتماد کا فیصلہ ہوجائے گا، وزیرداخلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30 سے 31 مارچ تک عدم اعتماد کا فیصلہ ہوجائے گا، جب کہ 72 گھنٹے میں سب واضح ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھی تک اطلاع نہیں کہ تحریک عدم اعتماد آج پیش ہو رہی ہے، 31 مارچ تک آر یا پار ہو جائے گا اور عدم اعتماد کا فیصلہ آجائے گا، 72 گھنٹوں کا ٹائم دیتا ہوں کہ اہم ہیں، اس دوران جہاں فیصلے ہونے ہیں ہو جائیں گے، سیاسی تجزیہ ہے ایک گھنٹہ پہلے بھی صورتحال بدل سکتی ہے، ابھی جلسہ جلسہ ہے کھیل کل سے شروع ہوگا، میں نے کسی حکومت کو وقت پورا کرتے نہیں دیکھا، واضح کردوں کہ عمران خان آخری بال تک کھیلیں گے، میں نے اپنی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا لیکن عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور جو ان کے ساتھ کھڑا وہ بکاؤ مال ہے، عمران خان کی سیاست ختم نہیں ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کا بہترین جلسہ ہوا، بلاول کی ریلی سے زیادہ ہماری سیکیورٹی تھی، گزشتہ روز کے جلسے کے بعد لوگوں کی آنکھیں کھلنی چاہیے، 1977 کے بعد پہلی دفعہ میں جلوس کے ساتھ تھا، گزشتہ روز انتظامیہ نے اچھا کام کیا، وزیراعظم عمران خان کی خواہش تھی میں لمبی تقریرکروں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس ناپید، سلنڈر کی مانگ بڑھ گئی

سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس...

کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی...

خوشی کے موتی

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمشک وعنبر سے مہکی زندگی سے بھر پور روشن آنکھوں والا وہ شخص آج پھر میرے پاس...

دہشت گردی کی لہر اور قومی تقاضے!

تحریر؛ شاہد ندیم احمدملک میں دہشت گردی کی ایک بار پھر سے وارداتیں شروع ہو گئی ہیں،اس میں ابتک متعدد افراد...

ڈالر کا بحران اور ہماری معیشت

تحریر؛ جاویدایاز خانمفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ پاکستان کے بیان نے ملک میں کھلبلی مچا دی ہے کہ "پاکستان کا دیوالیہ...