Home پاکستان اسلم بھوتانی نے بھی حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلی

اسلم بھوتانی نے بھی حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلی

اسلم بھوتانی بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-272 گوادر-لسبیلہ سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے حکمراں اتحاد چھوڑنے اور وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے بے دخل کرنے کی کوششوں میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ سرزمین کی رپورٹ کے مطابق اسلم بھوتانی بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-272 گوادر-لسبیلہ سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں نے حکومتی اتحاد چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے‘

انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کیا۔

اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ ’میرے اور میرے خاندان کے آصف زرداری سے بہت پرانے تعلقات ہیں اور میں انہیں نظر انداز نہیں کرسکتا‘۔

اسلم بھوتانی نے سال 2018 میں پی ٹی آئی کی قیادت میں بننے والی حکومت میں شامل ہوئے تھے اور ساڑھے 3 سال تک اس کی حمایت کرتے رہے۔

اسلم بھوتانی 70 ہزار ووٹس لے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جو بلوچستان میں ایک ریکارڈ ہے۔

اسلم بھوتانی کی جانب سے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا کہ جب گزشتہ روز ہی بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بی اے پی مرکز میں حکومت کی اتحادی تھی جس کے 5 میں سے 4 اراکین قومی اسمبلی نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...