Home پاکستان تمام سیاسی فیصلوں کو میری حمایت حاصل ہے: اختلافات کی خبروں پر...

تمام سیاسی فیصلوں کو میری حمایت حاصل ہے: اختلافات کی خبروں پر چوہدری شجاعت کا بیان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی میں اختلافات کی خبروں پر بیان جاری کردیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ تمام سیاسی فیصلے میری مشاورت سے ہوئے اور میری مکمل حمایت حاصل ہے، ہمارا خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پر ہیں، اس لیے جو افواہیں چل رہی ہیں اور چلوائی جارہی ہیں وہ غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی یا گھر میں تمام فیصلے میری مشاورت اور رضامندی کے ساتھ ہوتے ہیں، وضاحت پریقین نہیں رکھتا، کہنا چاہوں گاکہ مجھے خاندان کا سربراہ سمجھا جاتا ہے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پیسے کے لین دین کے لفظ کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، خاص کر پڑھے لکھے لوگ پیسے کےلین دین کی بات پسند نہیں کرتے، غلط قسم کا پروپیگنڈا کرنا یا کروانا، حقائق کوجوڑ توڑ کرپیش کرنا یا کروانا بھی نہایت نامناسب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تعداد موجودہ اسمبلی میں سابقہ اسمبلیوں سے زیادہ ہے لہٰذا نوجوانوں پر الزام لگانا اور شک کرنا غلط بات ہے۔

(ق) لیگ کے صدر نے مزید کہا کہ مجھے بتایا گیا ہےکہ آپ کےخاندان میں اختلافات ہیں، اس بات میں کوئی صداقت نہیں، ہمارا خاندان 50 سال سے پنجاب ہی نہیں پاکستان کے تمام اضلاع میں پھیلا ہوا ہے، اللہ کو حاضر وناظرجان کر کہتا ہوں فیصلے میری رضامندی سے کیے جاتے ہیں، اختلافات کا پروپیگنڈا کرکےجو سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں انہیں مایوسی ہوگی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی کےبعد (ق) لیگ میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ہر اسکریچ کارڈ پر 5 روپے اضافی وصولی، کمپنی کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ایک غیر ملکی موبائل کمپنی نے اخراجات میں اضافے کو جواز بنا کر صارفین سے ہر...

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ : فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے۔

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ...

اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان واپسی کی تیاریاں بھی مکمل: ذرائع

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔ قابل...

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے مورگن کی...