Home انٹرٹينمنٹ سپریم کورٹ کا اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کو وطن واپس لانے...

سپریم کورٹ کا اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کو وطن واپس لانے کا حکم

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایف آئی اے کی ٹیم کو تین ہفتوں میں بچیاں وطن واپس لانے کا حکم دیا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری ایف آئی اے ٹیم دبئی بھیجنے کی سمری منظور کرائیں۔

جسٹس مقبول باقر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم کیساتھ وزارت داخلہ کے حکام کو بھی جانا ہوگا، اتنا عرصہ گزر گیا لیکن بچیاں واپس کیوں نہیں لائی جا سکیں۔

وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت بچیوں کو واپس نہیں لا سکتی، درخواست گزار کو خود دبئی جاکر کیس دائر کرنا ہوگا۔

اداکارہ صوفیہ مرزا نے کہا ہےکہ کئی ایسے کیسز ہیں جن میں حکومت بیرون ملک سے بندوں کو لائی ہے، 12 سال سے میں پریشان ہورہی ہوں۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ٹیم دبئی بھجوانے کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھیجی ہوئی ہے۔

جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ وزیر اعظم سے سمری جلد منظور کروا کر ٹیم دبئی بھیجی جائے، جس کے بعدجسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

توبہ کے مسافر (آخری حصہ )

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں حیرت کے شدید جھٹکوں سے گزر رہا تھا میرے قلب و باطن میں بھونچال سا آگیا...

ماحولیاتی فنڈ کی منظوری،وزیراعظم کی کامیابی

تحریر؛ اسداللہ غالبہتھیلی پر سرسوں جمنا ایک محاورہ ہے، جس کا عملی مظاہرہ مصر میں منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس کوپ 27 کے...

گہری سوچ بچار کی ضرورت

تحریر۔ شفقت اللہ مشتاق چند روز قبل میں ایک پہاڑی کے پاس سے گزرا تو میرے دل...

کرپشن کا خاتمہ کیسے ممکن ہے

تحریر ایم فاروق انجم بھٹہ عصر حاضر میں کئی ایک سماجی برائیاں نسل انسانی کو گھن کی...

راولپنڈی، کل صدر تا فیض آباد اسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی

راولپنڈی میں کل صدر سے فیض آباداسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی۔ انتظامیہ میٹروبس سروس کے مطابق...