دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کے لیے مسلسل آپریشن کیے جارہے ہیں،انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں کو بھی بڑھایا جارہا ہے، وزارت داخلہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان میں ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ذریعے پاکستان مخالف دہشت گرد گروپس کے دوبارہ منظم ہورہے ہیں۔
روزنامہ سرزمین کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کی ایم این اے ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو کے سوال پر جمع کرائے گئے تحریری جواب میں ہوا۔
انہوں نے پوچھا تھا کہ کیا یہ سچ ہے کہ ’پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیمیں سیستان کے ذریعے بلوچستان میں دوبارہ منظم ہو رہی ہیں اور اگر یہ سچ ہے تو اس پر ایکشن پلان کے ساتھ اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
سوال کے جواب میں وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ’جی ہاں بلوچستان میں سیستان کے ذریعے پاکستان مخالف گروپس منظم ہورہے ہیں‘