Home پاکستان وزیراعظم بنا تو اپنا مینڈیٹ لے کر بننا چاہوں گا: بلاول

وزیراعظم بنا تو اپنا مینڈیٹ لے کر بننا چاہوں گا: بلاول

مسلم لیگ (ن) کے پاس ارکان کی تعداد زیادہ ہے اس لیے وزارت عظمیٰ کا امیدوار انہیں کا ہوگا: چیئرمین پی پی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناہےکہ وہ وزیراعظم بنے تو اپنا مینڈیٹ لے کر وزیراعظم بننا چاہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس ارکان کی تعداد زیادہ ہے اس لیے وزارت عظمیٰ کا امیدوار انہیں کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم بنے تو اپنا مینڈیٹ لے کر وزیراعظم بننا چاہیں گے، کوشش ہو گی کہ نئی حکومت کو الیکشن اصلاحات تک محدود کیا جائے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہمیں پیسا دینے کی ضرورت نہیں حکومت کے ایم این ایز خود آ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ووٹ ڈالنا علی وزیر کا حق ہے، اسپیکر علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

تحریر۔۔۔عظمت عظیم تم جو دیتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔وہ تم نہیں دیتے ۔۔۔۔۔۔وہ اللہ تمھیں خاص توفیق دیتا ہےاس...

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان

از حکیم راحت نسیم سوھدروی بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان جلیل القدر...

چرس،قانون اور رکشہ ڈرائیور

رخسانہ اسدل اہور ای میل:thegreatrukhsana@gmail.com 03154641924کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک قائم نہیں رہ سکتا جب تک...

رحمٰن کے بندوں کے درد کا درماں لوگ

منشاقاضیحسب منشا کسی انسان کی خواہش اس کی کاوش کے بغیر پوری نہیں ہوئی اور نہ ہی...

نیوزی لینڈ سے شکست، مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیدیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کو...