Home پاکستان پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے استعفے کی خبر کو جعلی...

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے استعفے کی خبر کو جعلی قرار دیدیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے استعفے سے متعلق زیر گردش خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر مراد راس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے زیر گردش خبروں پر رد عمل کا اظہار کیا۔

وزیر تعلیم پنجاب نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا ہے، استعفیٰ سے متعلق خبریں جعلی ہیں ،مجھے مسلسل پیغامات اور کالز موصول ہورہی ہیں۔

مراد راس نے کہا کہ بہت سے لوگ جنہوں نے گزشتہ 31 سالوں میں مجھے غیر قانونی درخواستیں بھیجیں وہ مجھ سے اپنا کام نہ کرواسکے، وہ ضرور دعا کررہے ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حمایت کے بدلے (ق) لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

توبہ کے مسافر (آخری حصہ )

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں حیرت کے شدید جھٹکوں سے گزر رہا تھا میرے قلب و باطن میں بھونچال سا آگیا...

ماحولیاتی فنڈ کی منظوری،وزیراعظم کی کامیابی

تحریر؛ اسداللہ غالبہتھیلی پر سرسوں جمنا ایک محاورہ ہے، جس کا عملی مظاہرہ مصر میں منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس کوپ 27 کے...

گہری سوچ بچار کی ضرورت

تحریر۔ شفقت اللہ مشتاق چند روز قبل میں ایک پہاڑی کے پاس سے گزرا تو میرے دل...

کرپشن کا خاتمہ کیسے ممکن ہے

تحریر ایم فاروق انجم بھٹہ عصر حاضر میں کئی ایک سماجی برائیاں نسل انسانی کو گھن کی...

راولپنڈی، کل صدر تا فیض آباد اسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی

راولپنڈی میں کل صدر سے فیض آباداسٹیشن میٹروبس سروس بند رہے گی۔ انتظامیہ میٹروبس سروس کے مطابق...