Home کھیل پہلا ون ڈے: پاکستان کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی...

پہلا ون ڈے: پاکستان کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

انجری اور کووڈ مسائل سے دوچار آسٹریلین ٹیم نے میچ میں نیتھن ایلس اور مچل سویپسن کو ڈیبیو کرایا ہے۔

پاکستان کو میچ میں اسپنر شاداب خان کی خدمات حاصل نہیں ہیں اور ان کی جگہ زاہد محمود کے ساتھ ساتھ محمد وسیم جونیئر کو بھی ڈیبیو کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی جس میں آسٹریلیا نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زاہد محمود۔

آسٹریلیا: ایرون فنچ(کپتان)، ٹریوس ہیڈ، ہیڈ، بین میک ڈرمٹ، مارنس لبوشین، مارکس اسٹوئنس، کیمرون گرین، ایلکس کیری، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زامپا اور مچل سویپسن۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...