روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 41 پیسے کا اضافہ ہوا اور قیمت 182 روپے 19 پیسے پر بند ہوئی۔ق
کراچی(کامرس رپورٹر)مقامی منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کا غلبہ برقرار ہے اور پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 41 پیسے کا اضافہ ہوا۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر نے 182 روپے کا ہندسہ عبور کیا جبکہ اس کی قیمت 182 روپے 19 پیسے پر بند ہوئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھنے کی وجہ سے طلب اب بھی زیادہ ہے۔
رواں مالی سال کے آٹھ ماہ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق درآمدات میں 47 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس سے ڈالر کی مانگ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
بینکرز کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی زبردست گراوٹ کو روکنے کا فوری طور پر کوئی حل نہیں ہے۔