Home پاکستان تحریک عدم اعتماد پاکستان کے خلاف بہت بڑی غیرملکی سازش ہے، وزیراعظم

تحریک عدم اعتماد پاکستان کے خلاف بہت بڑی غیرملکی سازش ہے، وزیراعظم

حکومت گرانے کے لیے بھاری رقم دی گئی ہے، عمران خان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط آج اپنی اتحادی جماعتوں اور سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب میں الیکٹرانک پاسپورٹ سہولت کا اجرا کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران نئی چیز نہیں ہے، سیاسی بحران تو ملکوں میں آتے رہتے ہیں اور تحریک عدم اعتماد ایک بھی جائز جمہوری اور آئینی طریقہ ہے، لیکن میرے خلاف عدم اعتماد کی یہ تحریک غیرملکی ہے اور باہر سے پاکستان کے خلاف سازش ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ سازش تب سے ہوئی جب باہر سے وہ لوگ جو ایک فون پر پاکستان کو کنٹرول کرتے اور ہمارے ملکی مفاد کیخلاف اپنی چیزیں منواتے تھے، انہیں برداشت اور عادت نہیں کہ پاکستان میںایسی قیادت ہو جو اپنے ملکی مفاد میں فیصلے کرے اور کسی دوسرے ملک کے مفاد کےلیے اپنے عوام کے مفاد کو قربان نہ کرے۔
انہوں نے مثال دی کہ جیسے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہوا کہ پاکستان میں تباہی ہوگئی، سراسر نقصان ہوا، لوگ معذور شہید ہوئے، قبائلی علاقوں پر ڈرون حملے اور ظلم ہوا، تباہی مچادی گئی، 35 لاکھ لوگوں نے نقل مکانی، زکوۃ دینے والے راتوں رات لینے والے بن گئے، کسی نے سوال نہیں اٹھایا کہ یہ سب کیوں ہوا، ہم نے دوسرے ملک کو فائدہ پہنچانے کےلیے اپنے مفاد کو قربان کردیا جس نے ہماری قربانی کا اعتراف بھی نہیں کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ باہر کے لوگوں کو عادت نہیں کہ پاکستان میں ایسی قیادت ہو جو ملکی مفاد مقدم رکھے، آزاد خارجہ پالیسی اپنے ملکی مفاد کو مقدم رکھتی ہے، تحریک عدم اعتماد کی سازش کی میرے پاس دستاویز ہے، جو آج سینئر صحافیوں کو دکھاؤ گا، یہ ڈرامہ نہیں ہے، ہم تو صرف اپنے ملکی مفاد کا تحفظ چاہتے ہیں، اس لیے لوگوں کو پوری طرح بتا نہیں سکتے کہ کن ممالک اور لوگوں نے ہمیں یہ دھمکی دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس ناپید، سلنڈر کی مانگ بڑھ گئی

سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس...

کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی...

خوشی کے موتی

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمشک وعنبر سے مہکی زندگی سے بھر پور روشن آنکھوں والا وہ شخص آج پھر میرے پاس...

دہشت گردی کی لہر اور قومی تقاضے!

تحریر؛ شاہد ندیم احمدملک میں دہشت گردی کی ایک بار پھر سے وارداتیں شروع ہو گئی ہیں،اس میں ابتک متعدد افراد...

ڈالر کا بحران اور ہماری معیشت

تحریر؛ جاویدایاز خانمفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ پاکستان کے بیان نے ملک میں کھلبلی مچا دی ہے کہ "پاکستان کا دیوالیہ...