Home انٹرٹينمنٹ اداکارہ نمرہ شاہد رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

اداکارہ نمرہ شاہد رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

لاہور(کلچرل رپورٹر)اے مشت خاک جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ، ماڈل اور یوٹیوبر نمرہ شاہد خاموشی سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

نمرہ شاہد نے بطور یوٹیوبر کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد وہ ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیں۔

نمرہ شاہد نے 2016 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا اور حالیہ دنوں میں ان کا ڈراما اے مشت خاک کو بہت پسند کیا گیا، جس میں انہوں نے اہم معاون کردار ادا کیا ہے۔

اداکارہ نمرہ شاہد نے دو دن قبل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ 28 مارچ کو نئی زندگی کا آغاز کریں گی۔

اب انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں تصدیق کردی کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں اور شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس ناپید، سلنڈر کی مانگ بڑھ گئی

سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس...

کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی...

خوشی کے موتی

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمشک وعنبر سے مہکی زندگی سے بھر پور روشن آنکھوں والا وہ شخص آج پھر میرے پاس...

دہشت گردی کی لہر اور قومی تقاضے!

تحریر؛ شاہد ندیم احمدملک میں دہشت گردی کی ایک بار پھر سے وارداتیں شروع ہو گئی ہیں،اس میں ابتک متعدد افراد...

ڈالر کا بحران اور ہماری معیشت

تحریر؛ جاویدایاز خانمفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ پاکستان کے بیان نے ملک میں کھلبلی مچا دی ہے کہ "پاکستان کا دیوالیہ...