Home پاکستان امریکا نے عدم اعتماد کے حوالے سے دھمکی آمیزخط کی تردید کردی

امریکا نے عدم اعتماد کے حوالے سے دھمکی آمیزخط کی تردید کردی

دھمکی آمیز خط کے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ،امریکی محکمہ خارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) امریکا کے محکمہ خارجہ نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے دھمکی آمیز خط میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق دھمکی آمیز خط کے حوالے سے الزامات کی تردید کردی۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دھمکی آمیز خط کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔پاکستان کی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت اورآئینی عمل کا احترام کرتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ملک کے باہرسے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اوراس سلسلے میں خط کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...