Home پاکستان دوسرا ون ڈے: پاکستان کی آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت

دوسرا ون ڈے: پاکستان کی آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ض
پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آسٹریلیا نے گزشتہ میچ کی فاتح الیون کو برقرار رکھا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 88رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زاہد محمود۔

آسٹریلیا: ایرون فنچ (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، بین میک ڈرمٹ، مارنس لبوشین، مارکس اسٹوئنس، کیمرون گرین، ایلکس کیری، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زامپا اور مچل سویپسن۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید

فلسطین کے شہر جینن میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا...

تعلیمی انقلاب اور فضائی آلودگی

تحریر؛ روہیل اکبرمنہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قوم کو تعلیمی انقلاب کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے...

پڑھالکھا پنجاب منصوبہ پھر سے شروع کیا جائے

تحریر؛ اسداللہ غالبپنجاب کے موجودہ وزیراعلی چودھری پرویز الہی مشرف دور میں بھی اسی منصب پر فائز رہے ہیں ۔ اس...

میٹھا بول دل جیتنے کا فن

تحریر؛ جاوید ایاز خانبچوں کے ایک رسالے میں پڑھا تھا کہ ایک ملک کے بادشاہ نے اعلان کر رکھا تھا کہ...

تعلیمی اداروں میں منشیات کا فروغ تشویشناک ہے

تحریر :ایم فاروق انجم بھٹہ طلبہ میں آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال بڑھتا جارہا...