Home پاکستان شوہر سے تنگ بیوی نے اپنے تین بچے قتل کر ڈالے

شوہر سے تنگ بیوی نے اپنے تین بچے قتل کر ڈالے

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)خاتون نے اپنے تین بچوں کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔

اسلام آباد کے علاقے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں شوہر سے تنگ بیوی نے اپنے تین بچے قتل کرڈالے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ شوہر اور بیوی کے درمیان گھریلو لڑائی کے نتیجے میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ زیبا نامی خاتون نے اپنے تین بچوں کو چھری کے وار کرکے قتل کیا، مرنے والے بچوں میں 7 سالہ آیان، 4 سالہ مسکان اور 3 سالہ نور شامل ہے، خاتون نے خود کو بھی چھری مارکرخود کشی کی کوشش کی اور زخمی ہوگئی۔
حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بچوں کی لاشوں اور زخمی خاتون کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی خاتون کا علاج معالجہ جاری ہے، اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

مایوس نہیں ہونا’ یہ نظام ضرور بدلے گا

تحریر؛ ناصف اعواناس وقت دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں شدید سیاسی بحران ہے فریقین باہم دست گریبان ہیں اور...

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔