لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے آج وزارت اعلیٰ چھوڑے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سردار عثمان بزدار آج ایوان وزیراعلیٰ میں آخری تقریب میں شرکت کریں گے، ایوان وزیراعلیٰ میں وقار النساء یونیورسٹی راولپنڈی کے سنگ بنیاد کی تقریب ہو گی۔