Home پاکستان اسلام آباد ہائی کورٹ کا پاکستان بھر میں بلوچ طلبہ کو ہراساں...

اسلام آباد ہائی کورٹ کا پاکستان بھر میں بلوچ طلبہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی کو حکم دیا ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ پاکستان بھر میں بلوچ طلبہ کو کوئی ہراساں نا کرے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس پر سماعت کی اور لاپتہ حفیظ بلوچ کی بازیابی درخواست میں وکیل ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ چانسلر یونیورسٹی صدر عارف علوی سے توقع ہے کسی بلوچ اسٹوڈنٹ کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔

قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس میں عدالت نے وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی کو انکوائری کرنے کا حکم بھی دیا اور ہدایت کی کہ وائس چانسلر آئندہ جمعہ تک انکوائری کرکے رپورٹ جمع کرائیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت ہدایات جاری کرے کہ پاکستان بھر میں بلوچ طلبہ کو ہراساں نا کیا جائے اور یونیورسٹی چانسلر بھی یقینی بنائیں۔

ایمان مزاری کی وکیل ڈپٹی اٹارنی جنرل زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ سے ملاقات کرائی گئی لیکن وزیر داخلہ سے میٹنگ نتیجہ خیز نہیں رہی۔

زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کل وزیر داخلہ نے کہا کہ میں کچھ نہیں کر سکتا ایک دن کا مہمان ہوں، قائد اعظم یونیورسٹی وائس چانسلر کو سٹوڈنٹس نے لکھا لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ قائد اعظم کے چانسلر سے امید ہے کہ بلوچ طلبہ کی شکایات کا ازالہ کریں گے، کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...