Home انٹرنیشنل بھارت میں باحجاب طالبات کوامتحان دینے کی اجازت پر7اساتذہ معطل

بھارت میں باحجاب طالبات کوامتحان دینے کی اجازت پر7اساتذہ معطل

باحجاب طالبات کوامتحانات دینے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرداخلہ کرناٹک

نئی دہلی(مانیٹرنگ سیل) بھارت میں باحجاب طالبات کوامتحان دینے کی اجازت پر7 اساتذہ کومعطل کردیا گیا۔

بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان دشمنی سرکاری پالیسی بن گئی۔ دسویں جماعت کی باحجاب طالبات کوامتحان میں بیٹنھے کی اجازت دینے پر7اساتذہ کومعطل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معطل اساتذہ میں امتحانی مرکز پرسینٹرسپریٹنڈنٹ کے فرائض انجام دینے والے 2 اساتذہ بھی شامل ہیں۔دوسری جانب کرناٹک کے ہندوانتہاپسند وزیر داخلہ اراگا جانیندرا کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں حجاب پہننے والی طالبات کے خلاف کارروائی کی جائے گی اورانہیں امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
رواں ماہ کے شروع میں کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے سے متعلق ایک فیصلہ سنایا تھا اور اسے غیر ضروری مذہبی عمل قرار دیا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی مسلمان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حجاب پرپابندی کیخلاف مسلمان طالبات کی درخواست کومسترد کردیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...