Home انٹرنیشنل جنوبی کوریا فضائیہ کے 2 تربیتی طیارے آپس میں ٹکراکر تباہ، 4...

جنوبی کوریا فضائیہ کے 2 تربیتی طیارے آپس میں ٹکراکر تباہ، 4 پائلٹ ہلاک

جنوبی کوریا کی فضائیہ کے 2 تربیتی طیارےدوران ایکسرسائز آپس میں ٹکرا کر زمین پر گر کر تباہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کےمطابق جنوبی کورین حکام کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارو ں کے آپس میں ٹکرانے کے واقعے میں تمام 4 پائلٹ ہلاک ہوگئے جبکہ واقعے کے مقام پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

حکام نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں تربیتی طیاروں نے جمعے کے روز جنوب مشرقی شہر ساچیون میں فضائیہ کے ایک ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی تاہم یہ تصادم پہلے طیارے کے اڑان بھرنے کے تقریباً 5منٹ بعد مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 37 منٹ پر ہوا۔

جنوبی کوریا کی فضائیہ کے مطابق ہر طیارے میں ایک ٹرینر پائلٹ اور ایک انسٹرکٹر بھی سوار تھا جبکہ حادثے سے پہلے تمام لوگوں نے ایجیکٹ( طیارے سے باہر نکلنا) کردیا تھا تاہم زمین پر وہ مردہ پائے گئے۔

رپورٹس کے مطابق تقریباً 130 فوجیوں، 95 پولیس افسران اور 60 فائر فائٹرز کے ساتھ ساتھ تین ہیلی کاپٹروں نے جائے حادثہ کی تلاش کی۔

دوسری جانب حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...