اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں وزیراعظم، وزیراعلی اوروفاقی وزرا نے انتخابی مہم چلائی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں سرکاری وسائل جھونکے گئے اس لئے حکومت وہاں جیتی۔وزیراعظم، وزیراعلی اوروفاقی وزرا نے انتخابی مہم چلائی۔