Home پاکستان ذمہ داران آگے بڑھیں اور فوری منصفانہ انتخابات کا اعلان کرائیں، شیخ...

ذمہ داران آگے بڑھیں اور فوری منصفانہ انتخابات کا اعلان کرائیں، شیخ رشید

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوری الیکشن ووٹ فروخت کرنے والوں کے حساب کے لیے ہے اس لیے ذمہ داران آگے بڑھیں اور فوری منصفانہ انتخابات کا اعلان کرائیں۔

راولپنڈی میں وقار النساء کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں کل کا دن اہم ہے کیونکہ پاکستان کی دولت لوٹنے والے عمران کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کو عمران خان ہار بھی گیا تو چوک چوراہے میں آئے گا تو بچہ بچہ ساتھ ہے، ڈرنا نہیں چوروں لٹیروں کے ساتھ عمران لڑے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو چھوڑا تو لوگ پسند نہیں کریں گے، اصلی اور نسلی مشکل میں وقت کھڑا ہوتا ہے راولپنڈی بکنے والے کو پسند نہیں کرتا۔ میں عمران کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

انہوں ںے کہا کہ چاہتا تھا نالہ لئی کا بھی افتتاح کرتا مگر شاید یہ لوگوں کو پسند نہیں۔

شیخ رشید نے یونیورسٹی کے لیے 264 ملازمتین اور 30 کروڑ روپے فنڈ بھی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں پرسوں میں نے کہاں ہونا ہے لیکن یہ ملازمتیں غریبوں کی بچیوں کو دینا ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالج کو میڈیکل یونیورسٹی بنانا بڑا مشکل تھا، یونیورسٹی کے لیے ایسے ایسے لوگوں کے نخرے اٹھائے جن کو سلام بھی کوئی نہیں کرتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

اسپین کا گھروں میں رہ کر کام کرنے والے افراد کیلئے نیا ویزا پروگرام

اسپین نے یورپی یونین سے باہر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے لیے 'ڈیجیٹل نوماڈ' ویزا پروگرام شروع کرنے...

منی لانڈرنگ کیس : جیکولین فرنینڈس گرفتار ہونے سے بچ گئیں

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت مل گئی۔ بھارتی میڈیا کے...

قذافی اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کی تیاریاں، رنگ و روغن کردیا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بقیہ تین میچز کا آغاز 28 ستمبر سے لاہور میں ہوگا۔

عامر لیاقت سے شادی سےکافی عرصہ پہلے سے شوبز میں کام کر رہی تھی: سیدہ طوبیٰ

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں آنے...

چائے پینے والے افراد روزانہ کتنی پلاسٹک کھا رہے ہیں؟

کراچی کی دودھ پتی چائے میں بھی مائیکر و پلاسٹک کی آلودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جناح...