Home پاکستان عمران خان خود اسٹیبلشمنٹ کے پاس گئے ہوں گے کہ ان کی...

عمران خان خود اسٹیبلشمنٹ کے پاس گئے ہوں گے کہ ان کی مدد کی جائے، رانا ثناء

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان خود اسٹیبلشمنٹ کے پاس گئے ہوں گے کہ ان کی مدد کی جائے ،اپوزیشن قیادت نے کبھی اس بارے میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ نہیں کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اگر اپوزیشن سے بات نہیں کر سکتے تو گھر جائیں کیونکہ اس سسٹم میں اگر قائد ایوان اور حزب اختلاف آپس میں بات نہ کریں تو سسٹم نہیں چلتا اور نہیں چلا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک اور فروغ نسیم فیٹف پر اپوزیشن کے ساتھ بات کرتے رہے ، اسٹیبلشمنٹ اپوزیشن سے بات کرتی رہی ، شاہ محمود چار چار گھنٹے مذاکرات کرتے رہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فواد پہلے اپنے بھائی کو تو منالیں، وزیر قانون کے پاس گرفتار کرنے کا کوئی اختیار نہیں ، ان کے گھر کے باہر کھڑا چپڑاسی انہیں پانی کا گلاس بھی نہیں پکڑائے گا۔

کل وزارت قانون کا چارج مل رہا ہے، شہباز کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے کارروائی کریں گے: فواد

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن کو صرف دس بارہ ووٹ درکار ہیں ، حمزہ بڑی آسانی سے ٹارگٹ حاصل کر لیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن کو صرف دس بارہ ووٹ درکار ہیں ، حمزہ بڑی آسانی سے ٹارگٹ حاصل کر لیں گے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز کہا کہ کل وزارت قانون کا چارج مل رہا ہے، شہباز کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے کارروائی کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ شہبازشریف کے خواب چکنا چور ہونے ہیں، یہ گھر بیٹھے وزیراعظم بن گئے ہیں، ان کا خواب کرچی کرچی ہونا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

جنگل کی خوشبو

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں آرام دہ جو گر نرم و گداز جیکٹ اور ریشمی مفلر سے لیس ہو کر قریبی...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدتحریک انصاف صوائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے شش وپنج میں مبتلا ہے ،اس بات...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

لاہور کا پہلا نمبر

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

سرائے ادب اور مقام اقبال

تحریر؛ ناصر نقویہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ادب آداب پر بحث و مباحثہ تو ہوتا ہے اور دھواں دار ، چونکہ...