Home پاکستان وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ، وفاقی پولیس نے سکیورٹی انتظامات...

وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ، وفاقی پولیس نے سکیورٹی انتظامات شروع کردیے

وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل ہوگی جس کیلئے وفاقی پولیس نے سکیورٹی انتظامات شروع کر دیے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ریڈ زون جانے والے راستوں پر کنٹیر لگا دیے گئے، اس کے علاوہ پولیس کے افسران و جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 3 اپریل کو ریڈ زون میں صرف پارلیمینٹرینز کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ریڈ زون جانے والے راستوں پر 3 لیئرز کنٹینرز نصب کیے جائیں گےجس کامقصد یہ ہے کہ اتوار کو سیاسی جماعتوں کی ریلیوں کو اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیا جائے جبکہ ڈی چوک ، نادرا چوک اور دیگر راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا جا رہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 8 ہزار اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گےجبکہ سکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کے 3 ہزار اور ایف سی سے ایک ہزار اہلکار مانگ لیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سکیورٹی انتظامات میں رینجرز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی جبکہ ریڈ زون داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ استعمال کیا جا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق حتمی سکیورٹی پلان مرتب کرنے کیلئے وزارت داخلہ میں آج اجلاس طلب کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ احتجاج سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا، کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اتوار کی صبح 10 بجےڈی چوک پہنچنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف ایڈمنسٹریٹر پی ٹی آئی زاہد کاظمی کا کہنا ہے کہ کارکن تیاریاں شروع کردیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 3 اپریل کو ووٹنگ ہوگی اور قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

جنگل کی خوشبو

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں آرام دہ جو گر نرم و گداز جیکٹ اور ریشمی مفلر سے لیس ہو کر قریبی...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدتحریک انصاف صوائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے شش وپنج میں مبتلا ہے ،اس بات...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

لاہور کا پہلا نمبر

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

سرائے ادب اور مقام اقبال

تحریر؛ ناصر نقویہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ادب آداب پر بحث و مباحثہ تو ہوتا ہے اور دھواں دار ، چونکہ...