Home پاکستان ہم نے قسم نہیں اٹھائی تھی کہ ہمیشہ حکومت کے ساتھ رہیں...

ہم نے قسم نہیں اٹھائی تھی کہ ہمیشہ حکومت کے ساتھ رہیں گے، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت اہم ترین قانون سازیوں پر ایم کیو ایم سے کبھی رابطہ نہیں کرتی تھی، ہمیں دوسرے ہی فون کر کے کہتے تھے کہ یہ معاملہ اہم ہے ، اس میں کردار ادا کریں، مگر اس بار کوئی کال نہیں آئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے آئی ایس آئی چیف کی تبدیلی سے متعلق سوال پر کہا کہ لوگوں کے تبدیل ہونے سے طریقہء کار میں تبدیلی تو آتی ہے لیکن وہ اسے سازش نہیں کہیں گے ۔ ایم کیو ایم الگ جماعت تھی، ہم نے قسم نہیں اٹھائی تھی کہ ہمیشہ حکومت کے ساتھ رہیں گے ، مہاجر نام پر شہادتیں اور جیلیں ہمارے ساتھیوں نے بھگتیں ، اس پر کوئی اور کیسے کارڈ کھیل سکتا ہے ۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے مہاجروں پر ہونے والے ظلم کو قومی قیادت سے تسلیم کرایا ہے ، اس پر ان کے انگوٹھے لگوائے ہیں ، 2018 میں جو لوگ کراچی سے جیت گئے تھے انھیں اب تک یقین نہیں کہ وہ جیت گئے اور وہی لوگ آج کل پریشان ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ہر اسکریچ کارڈ پر 5 روپے اضافی وصولی، کمپنی کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ایک غیر ملکی موبائل کمپنی نے اخراجات میں اضافے کو جواز بنا کر صارفین سے ہر...

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ : فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے۔

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ...

اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان واپسی کی تیاریاں بھی مکمل: ذرائع

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔ قابل...

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے مورگن کی...