Home پاکستان پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل...

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا

پنجاب اسمبلی نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے گورنر پنجاب نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد آج اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شروع کردیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کل 3 اپریل کا دن مقرر کیا ہے۔

اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس کل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کیا ہے جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔

شیڈول کے مطابق امیدوار خود یا ان کے تجویز اور تائید کنندہ کاغذات نامزدگی حاصل کرکے شام 5 بجے سے پہلے جمع کراسکتے ہیں، اس کے بعد اسکروٹنی کا عمل ہوگا۔

پرویز الٰہی چونکہ خود وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں اس لیے وہ ڈپٹی اسپیکر کو عمل پورا کرنے کے لیے فرائض ادا کرنے کا کہیں گے یا الیکشن شیڈول کا خود اعلان کرکے ڈپٹی اسپیکر کو ذمہ داری سونپ دیں گے۔

واضح رہےکہ حمزہ شہباز متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں جب کہ وزیراعظم نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...