سپریم کورٹ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے۔
ترجمان عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے نوٹس کے حوالے سے مزید تفصیلات سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔
تحریر جاری ہے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد آئین کے منافی، قرار داد مسترد
واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے آج ہونے والے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عدم اعتماد کی تحریک کو آئین و قانون کے منافی قراد دیتے ہوئے مسترد کردیا اور اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
ایوانِ زیریں کا اجلاس ختم ہونے کے فوراً بعد وزیراعظم نے قوم سے مختصر خطاب کیا اور اعلان کیا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز صدر مملکت کو بھجوادی ہے جس کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی تجویز قبول کرتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کردیں۔