Home پاکستان ملک کی سیاسی صورت حال سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں، ڈی...

ملک کی سیاسی صورت حال سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوج کا ملک میں ہونے والی سیاسی پیش رفت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجرجنرل بابر افتخار نے ایک سوال پر کہا کہ موجودہ حالات سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

ملک کی سیاسی صورت حال کے حوالے سے رائے جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو واضح طور پر جواب دیا گیا کہ اس صورت حال سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ سے قبل ڈپٹی اسپیکر نے تحریک کو مسترد کردیا تھا۔

ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے تحریک مسترد کرنے کے بعد وزیراعظم نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے صدر مملکت کو تجویز بھیج دی تھی۔

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر اسمبلیاں تحلیل کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد آئین کے منافی، قرار داد مسترد

اپوزیشن نے اس پیش رفت کو غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دیا۔

قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا تھا جو کچھ تاخیر کے ساتھ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں تقریباً 12 بج کر 5 منٹ پر شروع ہوا۔

اجلاس کے آغاز میں وزیر قانون فواد چوہدری نے قرار داد کو غیر ملک کی جانب سے پاکستان میں حکومت کو تبدیل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

فواد چوہدری نے قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئین کے آرٹیکل 95 کے تحت پیش کی جاتی ہے لیکن آئین کا ایک اور آرٹیکل 5 ایک ہے جس کے مطابق ملک سے وفاداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

فواد چوہدری کے اعتراض کے فوری بعد ہی ڈپٹی اسپیکر نے اراکین قومی اسمبلی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے خلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد 8 مارچ 2022 کو پیش کی تھی، عدم اعتماد کی تحریک کا آئین، قانون اور رولز کے مطابق ہونا ضروری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس ناپید، سلنڈر کی مانگ بڑھ گئی

سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس...

کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی...

خوشی کے موتی

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمشک وعنبر سے مہکی زندگی سے بھر پور روشن آنکھوں والا وہ شخص آج پھر میرے پاس...

دہشت گردی کی لہر اور قومی تقاضے!

تحریر؛ شاہد ندیم احمدملک میں دہشت گردی کی ایک بار پھر سے وارداتیں شروع ہو گئی ہیں،اس میں ابتک متعدد افراد...

ڈالر کا بحران اور ہماری معیشت

تحریر؛ جاویدایاز خانمفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ پاکستان کے بیان نے ملک میں کھلبلی مچا دی ہے کہ "پاکستان کا دیوالیہ...