پاکستانی نژاد امریکی پاپ گلوکارہ 37 سالہ عروج آفتاب نے دنیائے موسیقی کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ’گریمی‘ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔
عروج آفتاب اب تک پاکستان کی وہ پہلی گلوکارہ بن گئیں، جنہوں نے ’گریمی‘ ایوارڈ جیتا، انہوں نے ’بیسٹ گلوبل پرفارمنس‘ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق 64 ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوئی، جس میں تمام 86 کیٹیگریز کے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔